حیدرآباد۔16جون(اعتماد نیوز) ایک ایسے وقت پیسوں کو پانی کی طرح باوجود
معیاری ناشتہ ملنا مشکل ہے ایسے وقت میں جی ایچ ایم سی کی جانب سے ایک
روپئے میں معیاری اور گرم گرم ناشتہ کی فراہمی کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب جی ایچ ایم سی کمشنر سومیش کمار نے کہا کہ اس
وقت جی ایچ ایم سی کی جانب سے دونوں شہروں کے 8مراکز میں یہ سنٹرس قائم
ہیں اور جی ایچ ایم سی مزید 42سنٹرس کو کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اور
اسکے علاوہ ایک روپئے میں گرم گرم اور تازہ ناشتہ کی فراہمی کا منصوبہ
رکھتی ہے۔ اس پروگرام کو ہرے کرشنا فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آغاز کرنے کا
منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔